کپاس کے داموں میں 700روپے من کا غیر معمولی اضافہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کپاس کے داموں میں غیر معمولی تیزی کا رحجان رہا۔ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری بڑھنے کے باعث پھٹی کے داموں میں بھی اضافہ رہا۔ ہفتے کے دوران کپاس کے داموں میں فی من 600 تا700 روپے کے ساتھ 40کلو گرام پھٹی کے دام بھی بڑھ گئے ۔ ہفتے کے دوران کاٹن بروکرز کے مطابق موجودہ تیزی کا رحجان دیکھتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ کپاس کا دام فی من 7ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچنے کا امکان ہے کپاس کے آغاز پرنئی سیزن میں گزشتہ سال کے نسبت 93تا 150فیصد کپاس کی کاشت کم ہوگئی ہے تو رواں پیداوار ایک کروڑ 15تا20لاکھ ہوسکتی ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے ا سپاٹ نرخ فی من 450 روپے کے اضافہ پر 6250 روپے پر بند کئے ۔ کپاس دام فی من 600تا700 روپے کے اضافہ پر 6600 تا6700 روپے پہنچ گیا۔