کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق احتجاج میں شرکت کیلئے آل پاکستان انجمن تاجران کا اجلاس کل طلب
لاہور ( کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ 20جولائی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تاجر برادری بھر پور کردار ادا کرے گی پورے ملک میں انڈیا کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔آل پاکستان انجمن تاجران نے 18جولائی بروز پیر کو اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔