سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی بلند پرواز، ایک ہفتہ میں سرمایہ کاری2 کھرب بڑھ گئی

17 جولائی 2016

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی پر100 انڈیکس 1221.51 پوائنٹس اضافہ پر 8بالائی حدود عبور ہوکر 39188.47 کی بلند سطح پر آگیا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت2کھرب 9ارب روپے سے زائد اضافہ رہا۔ ہفتے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی سیمنٹ‘ الیکٹرانکس ‘ اینگروفرٹیلائزر‘ کے الیکٹرک سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے۔ جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1221.51 پربند رہا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار1755 کمپنیوں تک رہا جس میں 991 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 655 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 109 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتے کے دوران مجموعی سرمایہ کاری مارکیٹ مالیت 2کھرب 9ارب 83کروڑ 10لاکھ 19ہزار320 روپے سے بڑھ کرمجموعی سرمایہ کاری مالیت 78کھرب 41ارب 21کروڑ 93لاکھ 4ہزار115 روپے ہوگئے گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری سرگرمی 3کروڑ حصص سے کم رہی اور مجموعی سودوں میں 96کروڑ 27لاکھ 95ہزار870 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 4 روزہ تیزی اور ایک روزہ مندی رہی۔