اسرائیل نے اسامہ القیق کوترکی کانفرنس میں شرکت کیلئے جانے سے روک دیا

17 جولائی 2016

استنبول (اے این این)اسرائیلی حکام نے فلسطینی صحافی اسامہ القیق کو ترکی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کیلئیبیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں منعقدہ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ انہیں اسامہ القیق کی طرف سے اطلاع ملی ہے انہیں اسرائیلی حکام کی طرف سے بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے جس پر وہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔کمیٹی نے فلسطینی صحافی کو کانفرنس میں شرکت سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پرپابندی کے مترادف قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک قوم محمد اسامہ القیق کو اپنے ہاں آنے اور انہیں سننے کے منتظر تھے۔