فرانس کی پاکستانی کمیونٹی کو اپنی اہمیت بڑھانا ہوگی: غالب اقبال
لارس( صاحبزادہ عتیق سے) فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ادارہ منہاج القرآن کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مقررین نے اپنے خطاب میں سفیر پاکستان غالب اقبال کی خدمات کو سراہا سفیر پاکستان غالب اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی پاکستانی کمیونٹی اوورسیز پاکستانیوں میں بہترین کمیونٹی ہے انہیں اپنی اہمیت کو بڑھانا ہوگا۔