9/11 واقعہ میں سعودی عرب کے تعلق کا معاملہ اب ختم ہو چکا: سعودی وزیر خارجہ

17 جولائی 2016

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے کہا ہے کہ 9/11 کے واقعہ میں سعودی عرب کے تعلق کا معاملہ اب ختم ہو چکا۔ 11 ستمبر 2001ء میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہائی جیکروں کے سعودیہ کیساتھ مبینہ تعلق کا معاملہ طویل درجہ بندی کی امریکی تحقیقاتی دستاویزات جاری ہونے کے بعد ختم ہو گیا ہے۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کیخلاف استعمال ہونے والی فنڈنگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔