عالمی برادری کشمیر کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی توڑ دے: یاسین ملک

17 جولائی 2016

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا دوہرا معیار اور مجرمانہ خاموشی ترک کر کے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری نے غریب اقوام کے حقوق کے حوالے سے دوہرا معیار قائم کر رکھا ہے اورکشمیر اور فلسطین میں محکوموں پر مظالم کے حوالے سے اسکی مجرمانہ خاموشی کے سبب پوری دنیا کا امن دائو پر لگا ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کے حالات دن بدن انتہائی بدتر ہوتے جا رہے ہیںجسکی وجہ بڑی طاقتوں کا دوہرا معیار ہے جو ایک طرف جمہوریت ، مساوات اور انسانیت کا ڈھونڈرا پیٹ رہے ہیں لیکن کشمیر میں اس وقت انسایت کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن اس پر یہ طاقتیں خاموش ہیں۔