تعلیم کی کمی قومی ترقی میں رکاوٹ‘ معیار مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے: صدر ممنون
اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کی کمی قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، جس کے لیے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات قومی ادارہ برائے انسانی ترقی کی چیئرمین روزینہ عالم خان سے بات چیت کے دوران کی، جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے ادارے کی خدمات کو سراہتے کہا کہ یہ ادارہ عام لوگوں کی تعلیم اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ خواتین کو اعلی تعلیم حاصل کر کے قومی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے اساتذہ کی تربیت پر زور دیتے ہو ئے ہدایت کی کہ ان کے لیے تربیتی ادارے قائم کیے جائیں۔قومی ادارہ برائے انسانی ترقی کی چیئرمین روزینہ عالم خان نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کے متعلق بریفنگ بھی دی۔