وزارت مذہبی امور 20 جولائی کو حج پروازوں کا شیڈول جاری کریگی

17 جولائی 2016
وزارت مذہبی امور 20 جولائی کو حج پروازوں کا شیڈول جاری کریگی

اسلام آباد(اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین الامذاہب ہم آہنگی 20جولائی کو حج پروازوں کا شیڈول جاری کریگی ۔یہ بات وزارت مذہبی امور کے حکام نے ہفتہ کوگفتگو کرتے ہوئے کہی۔حکام نے کہا کہ حجاج کو انکی پروازوں کے شیڈول،رہائش،مکتب نمبر اور دیگر متعلقہ تفصیلات سے ایس ایم ایس یا خطوط کے زریعے آگاہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہو گا۔شیڈول کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔انہوں نے حجاج پر زور دیا کہ وہ وزارت کے زیر اہتمام جاری تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...