قبا ئلی علاقوں میں25جولائی سے تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

17 جولائی 2016

شمالی وزیرستان(صباح نیوز)محکمہ صحت فاٹا نے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد 25 جولائی سے قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق رواں سال شمالی وزیرستان میں پو لیو کا ایک سامنے آیا ہے جہاں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان علاقوں تک پولیو ٹیمیوں کی رسائی ممکن نہ تھی ۔محکمہ صحت فاٹا نے پو لیو کیس سامنے آنے کے پیش نظر تین روزہ انسداد پولیو مہم 25 جولائی سے شروع کر رہی ہے۔ مہم کے دوران 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مہم کے دوران تمام ایجنسیوں میں بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلوانے کو یقینی بنایا جا ئے گا تاکہ پولیو کے وائرس کو کنٹرول کیا جاسکے ۔