گڑھ مہاراجہ: زہریلا دہی کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل، دکاندار فرار
گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار) زہریلا دہی کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گڑھ موڑ کے دہی فروش ملک منظور اعوان نے خیرات علی، بابر علی، محمد عرفان، بشیر احمد، سانیہ بی بی، رخسانہ بی بی، مسرت بی بی، جابر علی، بابر علی، مقدس بی بی، صدف بی بی، لبنیٰ بی بی کو دہی فروخت کی جسے کھاتے ہی سارے افراد بے ہوش ہوگئے جن کو قریبی رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ لایا گیا جہاں پر انکا علاج جاری ہے۔ تحصیل سینٹری انسپکٹر محمد اجمل نے دہی فروش کی دکان سے سیمپل لیکر دکان کو سیل کردیا جبکہ مالک دکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔