خضدار کے قریب ویگن الٹ گئی 30 سے زائد باراتی زخمی

17 جولائی 2016

خضدار (نوائے وقت رپورٹ) سورگز خضدار کے قریب باراتیوں کی بھری ویگن الٹ گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ بس باراتیوں کو لیکر خضدار سے زیدی جا رہی تھی۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ اور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔