فیصل آباد اور سیالکوٹ میں اوباشوں کی 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی

17 جولائی 2016

فیصل آباد/ ستراہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد اور سیالکوٹ میں اوباشوں نے 2 لڑکیوں کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد ولی پورہ کی رہائشی جمیلہ بی بی کی بیٹی (د) کو ملزم عرفان نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا اور خالی مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے اغوا اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف سیالکوٹ کے نواحی علاقہ تھانہ ستراہ وڈالہ سندھواں کی حلیمہ بی بی کی 12 سالہ بیٹی (ث) گزشتہ روز گھر سے دودھ لئے گئی تو راستے میں پہلے سے موجود 3 اوباشوں ابوبکر، زین اور بلال اسے اٹھا کر ڈیرے پر لے گئے اور گن پوائنٹ پر باری باری اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔