ہلیری کلنٹن کو 4 اہم ریاستوں میں ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہوگئی

17 جولائی 2016

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابات میں چار اہم ریاستوں میں برتری حاصل ہوگئی امریکی میڈیا کی جانب سے کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کولوریڈو، فلوریڈا، شمالی کیرولینا اور ورجینیا میں ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو کولوریڈو میں 43 سے 35 فیصد نمائندگی حاصل جبکہ کلنٹن 44 فیصد سے 37 فیصد تک نمائندگی رکھتی ہیں۔ شمالی کیرولینا میں بھی ہیلری کلنٹن ڈونلڈ پر برتری رکھتی ہیں۔