کشمیر داخلی معاملہ ہے، پاکستان مداخلت نہ کرے: بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی

17 جولائی 2016

نئی دہلی( اے این این )بھارت کے مرکزی وزیر جتندرا سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کیساتھ کشمیر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی طرف سے ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
ہفتہ کو بھارت کے مرکزی وزیر جتندرا سنگھ نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہر سطح پر واضح کردی گئی ہے نہ ہی ہم کشمیر کو مسئلہ تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔