سعودی فوجی نے ساتھیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا

17 جولائی 2016

جیزان (اے پی پی) سعودی صوبہ جیزان میں ایک فوجی نے ساتھی فوجیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ یمن کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقہ میں دو بارڈر گارڈزگشت پر تھے کہ اسی دوران ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی ہو گئے۔ ایک فوجی ان دونوں زخمی گارڈز کی مدد کے لئے آگے بڑھا تاہم اسی دوران ایک اور بارودی سرنگ پھٹنے سے جاںبحق ہو گیا ۔