ذاکر نائیک سے یکجہتی، 3 بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مظاہرے، پاکستان کے حق میں نعرے 100 گرفتار
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کے 3 شہروں میں مذہبی سکالر ذاکر نائیک کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔ ڈھاکہ میں حملے کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اظہار یکجہتی کیلئے پٹنہ، رانچی اور چنائی میں مسلمانوں نے مظاہرے کئے۔ پٹنہ کے آئی جی نیئر حسنین نے بتایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے درجنوں افراد نے پٹنہ اور رانچی میں مظاہروں کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرہ کا انتظام کرنیوالے محمد توفیق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا جھارکھنڈ کے صدر ہنزلہ شیخ نے کہا ہندو فورسز دوسروں کے رہنمائوں کو بدنام کر کے انکے جمہوری حقوق پامال کررہی ہیں۔ دوسری طرف جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں ذاکر نائیک کے حق میں مظاہرہ کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔