پشاور: گاڑی پر فائرنگ‘ مہمند امن کمیٹی کا رکن ہلاک‘ 3 افراد زخمی

17 جولائی 2016

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) بخشی پل پشاور پر گاڑی پر فائرنگ سے مہمند امن کمیٹی کارکن ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ شیر زمان کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔