منڈی بہاؤ الدین: سیلفی بناتے لڑکی دریائے نیلم میں گر کر ہلاک، باپ، دوسری بہن کو بچا لیا گیا

17 جولائی 2016

منڈی بہائو الدین (نامہ نگار) کوہالہ میں تفریحی کیلئے والدکے ساتھ سلفی بنانے والی 14 سالہ لڑکی ماہا پائوں پھسل جانے پر دریائے نیلم میں گر کر جاں بحق ہوگئی، بہن کو بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر شیخ آصف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آزاد کشمیر میں کوہالہ کے مقام پر سیر و تفریحی کیلئے گئے ہوئے تھے۔ آصف شیخ اپنی دو بیٹوں کے ہمراہ سفلی بنا رہا تھا کہ اچانک اسکی 14 سالہ بیٹی آٹھویں جماعت کی طالبہ ماہا کا پائوں پھسل گیا، اسے بچانے کیلئے باپ اور دوسری بیٹی بھی ڈوب گئے جنہیں مقامی لوگوں نے کوشش کرکے باہر نکال لیا جبکہ ماہا دریا کی بے رحم لہروں میں ڈوب گئی، جس کی تلاش جاری ہے۔ اطلاع پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔