آزاد کشمیر: پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری اشرف کا الیکشن کا بائیکاٹ

17 جولائی 2016

چکسواری/ میر پور (آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجیدنے کہاہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کو اس قدر متحد و منظم بنا دیا ہے کہ ساری جماعتیں مل کر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ وزیراعٖظم یہاں حمید آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری عبدالمجید نے کہا ہے حلقہ ایل اے تھری میرپور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری محمد اشرف نے پیپلز پارٹی سے غداری کی اور بیرسٹر سلطان سے پیسے لیکر پی ٹی آئی کے حق میں بیٹھ گئے ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی جلد اس حلقہ سے اپنے امیدوار کا اعلان کریگی۔ حلقہ ایل اے 3 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری اشرف نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔