ساہوکا: سہاگ رات کو گیس لیمپ کے باعث دم گھٹنے سے دولہا جاں بحق
ساہوکا (نامہ نگار) سہاگ رات کو گیس لیمپ کے باعث دم گھٹنے سے دولہا جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ جملیر اڈا کا رہائشی ابرار حسین جملیر شادی کے روز لائٹ بند ہونے پر گیس لیمپ جلا کر کمرے میں لے گیا جہاں پر وہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا لے جایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔