گوجرانوالہ: بخشی خانہ میں جھگڑے کے دوران بلیڈ لگنے سے منشیات کے مقدمہ کا ملزم زخمی

17 جولائی 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) بخشی خانہ میں جھگڑے کے دوران بلیڈ لگنے سے منشیات کے مقدمہ کا ملزم زخمی ہوگیا۔ سیشن کورٹ میں جیل سے تاریخ پیشی پر لائے جانیوالے تھانہ صدر کے مقدمہ منشیات کے ملزم عمران کا بخشی خانہ کی حوالات میں بند ملزم وحید کے ساتھ جھگڑا ہوا ہاتھا پائی کے دوران ملزم وحید نے بلیڈ مار کر عمران کو زخمی کردیا تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کے درمیان بیچ بچائو کروا کر زخمی ہونیوالے ملزم عمران کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔