کراچی: عبداللہ تیسری ملاقات میں بھی والد سے مانوس نہ ہوسکا

17 جولائی 2016
کراچی: عبداللہ تیسری ملاقات میں بھی والد سے مانوس نہ ہوسکا

کراچی (آئی این پی) کراچی کی مقامی فیملی عدالت میں ایدھی ہوم میں مقیم بچے عبداللہ اور اسے کے والد چوہدری اقبال کی عدالت میں تیسری ملاقات ہوئی۔ ایدھی ہوم کا عملہ عبداللہ کو لے کر پہلے عدالت پہنچا، اس کے بعد چوہدری اقبال آئے۔ باپ اور بیٹے کی ملاقات کمرہ عدالت میں شروع ہوئی۔ چوہدری اقبال نے عبداللہ کو گود لینے کی کوشش کی تو وہ رونے لگا۔ چوہدری اقبال نے عبداللہ کو ہاتھ لگانے کی کئی بار کوشش کی اور جب وہ عبداللہ کو ہاتھ لگاتا وہ رونا اورچیخنا شروع کردیتا۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے سے قبل سعد ایدھی بھی عدالت پہنچ گئے تھے اور جب ملاقات ختم ہوئی وہ عبداللہ کو لے کر چلے گئے۔ عدالت نے آئندہ ملاقات کی تاریخ 6 اگست مقرر کی ہے۔