پاکستانیوں نے پانامہ کے کیمیکل سے بھرے جہاز کو ریسکیو کر کے پانی آلودہ ہونے سے بچالیا

17 جولائی 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نیوی نے کراچی کے سمندر کو آلودہ ہونے سے بچالیا پانامہ کے ایک بحری جہاز کے پورٹ قاسم کے قریب لنگر ٹوٹ گئے بحری جہاز میں 15 ہزار ٹن کیمیکل موجود تھا پاکستان نیوی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی مدد سے بحری جہاز کو ریسکیو کرلیا۔