کراچی:فائرنگ سے 2 شہری زخمی، لوگوں نے 2 ڈاکوپکڑ لئے ایک کو تشدد کرکے مار ڈالا

17 جولائی 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی شہریوں نے دو ڈاکو پکڑ لئے اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔