کراچی: پرانی عمار ت کا ایک حصہ گرنے سے خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی

17 جولائی 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب پرانی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے خاتون جاں بحق 10 افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 3 افراد کی حالت نازک ہے۔