ترکش ائیر لائنز کا طیارہ 140 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا
اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق ترکش ائیر لائن کا طیارہ ٹی کے 708 استنبول میں پھنسے140 پاکستانیوں کو لے کر گزشتہ روز رات 10بجے کراچی کیلئے روانہ ہوا اور جو پاکستانی وقت کے مطابق 2.30 بجے کراچی پہنچ گیا۔ ابھی کئی اور پاکستانیوں کی استنبول ائر پورٹ پر موجودگی کی اطلاع ہے۔