سپریم کورٹ میں کل سے کالا باغ ڈیم سمیت اہم مقدمات کی سماعت کیلئے 2 بنچ تشکیل

17 جولائی 2016

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ میں کل پیر سے اہم مقدمات کی سماعت کے لیے 2 بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں جو کالا باغ ڈیم کی تعمیر، مارگلہ کی پہاڑیوں پر سٹون کرشنگ کے خلاف از خود نوٹس، خیبر پی کے میں کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے مقدمہ میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کریں گے۔