سکیورٹی گارڈ ہلاکت کیس: شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

17 جولائی 2016

اسلام آباد (آئی این پی) سکیورٹی گارڈ ہلاکت کیس میں رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ، عدالت نے فریقین کو صلح کیلئے وقت دے دیا۔رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ڈرائیور ذوالفقار بھٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کے روبرو پیش ہوئے ، ملزم شیخ روحیل اصغر نے موقف اختیار کیا کہ وہ کلمہ پڑھ کر کہتے ہیں، حادثے کے وقت گاڑی میں نہیں تھے، پیشی کیلئے آتے وقت ان کے ساتھ تین ڈرائیورز ہوتے ہیں، وہ گاڑی چلاتے ہی نہیں۔ فاضل جج نے شیخ روحیل اصغر سے کہا کہ وہ صلح کر لیں تاکہ مدعیہ کے بچوں کا کچھ بن جائے، عدالت نے فریقین کو صلح کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ کوہسار پولیس نے سکیورٹی گارڈ راز محمد کو کچلنے پر رکن قومی اسمبلی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔