تحفظ پاکستان ایکٹ و انسداد دہشتگردی کے ترمیمی قوانین کی مدت میں اضافے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اے این این) وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان ایکٹ اورانسداد دہشت گردی کے ترمیمی قوانین کی مدت میں اضافے کیلئے فوری طورپر صدارتی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے ان دونوں قوانین کی مدت میں اضافے کیلئے متعلقہ حکام کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو وفاقی وزیرداخلہ نے تحفظ پاکستان ایکٹ اورانسداد دہشت گردی کے ترمیمی قوانین کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔اور کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کیلئے ان دونوں قوانین کی مدت میں مزید اضافے کیلئے فوری قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ۔