شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں: کیکوہنڈا

17 جولائی 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) ورلڈ بنک گروپ کی ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیکو ہنڈا نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کی کام کرنے کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے باعث صوبہ پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہے۔