ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس، ججز کی تعداد 60 سے بڑھا کر 100 کرنے پر غور

17 جولائی 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عالیہ لاہور کے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اجلاس میں عدالت عالیہ کے نئے علاقائی بنچز کے قیام اور ججز کی تعداد ساٹھ سے بڑھا کر ایک سو کرنے کے معاملہ پر غورو خوص کیا جارہا ہے۔ فل کورٹ اجلاس عدالت عالیہ کے لائبریری حال میں ہو رہا ہے۔ فل کورٹ اجلاس کی وجہ سے عدالت عالیہ کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر رہی اور خفیہ پولیس اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ اجلاس آج چھٹی کے روز بھی جاری رہے گا۔