فارمی انڈے 8 روپے درجن‘ 20 سبزیاں پھل 40 روپے کلو تک مہنگے

17 جولائی 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتہ کے دوران 20 سبزیوں ، پھلوں اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ٹماٹر2 روپے اضافے سے 66روپے کلو، لہسن دیسی30روپے اضافے سے 15، لہسن چائنہ 33روپے اضافے سے 18، بینگن 31روپے کی بجائے42، کھیرا 11 روپے اضافے سے 42 ، کریلے 13روپے اضافے سے 44 ، پھلیاں 8 روپے اضافے سے 77، بند گوبھی 2روپے اضافے سے 42 ، پھول گوبھی 15 روپے اضافے سے 62 روپے کلو، سبز مرچ 5 روپے اضافے سے 45، شملہ مرچ 5روپے اضافے سے 58، اروی5روپے اضافے سے 58، گھیا کدو 39روپے اضافے سے 66 ، گھیا توری 5روپے اضافے سے 40 ، شلجم 4 روپے اضافے سے 42 ، بھنڈی 36روپے اضافے سے 69 ، ٹینڈے دیسی 13روپے اضافے سے 66، سیب امری 3 روپے اضافے سے 88، آم چونسہ 3روپے اضافے سے 102 اور جامن 24روپے اضافے سے 88 روپے کلو جبکہ فارمی انڈے 8روپے اضافے سے 88روپے درجن فروخت کئے جا رہے ہیں۔