مال روڈ پر فوج کے حوالے سے بینر لگانے والوں کیخلاف انارکی پھیلانے، بغاوت کا مقدمہ

17 جولائی 2016

لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے مال روڈ پر فوج کے حوالے سے بینر لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے مال روڈ سمیت شہرکے دیگر علاقوں میں فوج کے حوالے سے فلیکسز اور بینرز لگائے گئے تھے جس پر منصف اعوان نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دی تھی۔ پولیس نے تمام بینرز اتار دئیے۔ پولیس کے مطابق بینرز لگانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ مقدمہ میں انارکی پھیلانے اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی۔