متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم
لاہور+فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا معلوم ہو اہے کہ ڈاکوئوں نے تھانہ اسلام پو رہ کے علاقہ میں بابرسے1 لاکھ10ہزار نقدی و موبائل ، تھانہ شادباغ میں مقبول کے سٹور سے 2 لاکھ نقدی و موبائل، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میںجاوید کے دفتر سے3 لاکھ 88ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں عامر کی دکان سے1 لاکھ 28مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ گرین ٹائون کے علاقہ میں ثاقب کے سٹور سے 98ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ مسلم ٹائون کے علاقہ میں اقبال سے 60ہزار، تھانہ کاہنہ میں شاہد سے 20ہزار، تھانہ اقبال کے علاقہ سے 18ہزار مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل اور موٹرسائیکلیں بھی چھین لیں گئیں مغل پو رہ میں منصور،سول لائن میں رمضان، سمن آباد میں شہزاد،غالب مارکیٹ میں نعیم کی گاڑیاں اورمصطفی ٹائون میں شکیل،نواب ٹائون میں ارشد،شفیق آباد میں شہزاد،سمن آباد میں عمیر،نواں کوٹ میں ندیم،گلشن راوی میں کامران،غازی آباد میں طارق ہربنس پو رہ میں صادق،مصطفی آباد میں بابر،جنوبی چھائونی میں صفدر اقبال ٹائون میں ظفر،سہیل اور ثمر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔ فیصل آباد سے لاہور آنے والی کار سوار محمد رمضان کی فیملی کو ڈاکوؤں نے راستے میں روک کر لوٹ لیا ڈاکو نقدی زیورات چھین کر لے گئے امامیہ کالونی میں نامعلوم چوروں نے مسجد کے خطیب مولانا محمد جاوید کے کمرے میں داخل ہوکر ہزاروں روپے مالیت کا موبائل دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔نامعلوم چوروں نے فیکٹری میں داخل ہوکر پانچ لکھ روپے کی رقم چوری کر لی نامعلوم افراد نے منیر کی موٹرسایکل چوری کر لی۔