رحمت خان وردگ کی اصغر خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے گذشتہ روز تحریک استقلال کے بانی صدر ائر مارشل (ر) اصغر خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے بعد رحمت وردگ نے نوائے وقت کو بتایا کہ ائر مارشل (ر) اصغر خان صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ائر مارشل (ر) اصغر خان نے کہا کہ افواج پاکستان میں ترقی سنیارٹی کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔ ملک میں صوبوں کی تعداد بڑھا کر 20 کرنی چاہئے تاہم تقسیم لسانیت کی بنیاد پر نہ ہو۔