ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں
ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکز ی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہو گا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہونگے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کا چاند آج نظر آنے کے واضح امکانات ہیں،سندھ اور بلوچستان میں شوال کا چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا،جب کہ خیبرپی کے اور پنجاب میں بادل ہونے کے باعث چاند واضح نظر نہیں آئے گا،محکمہ موسمیات کےمطابق عید الفطراٹھارہ جولائی کوہونےکاامکان ہے،چاند کا دورانیہ زیادہ ہونے کے باعث انسانی آنکھ با آسانی دیکھ سکے گی،تاہم چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی