مقتول دانیال کیانی کے ورثا نے تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں مقدمہ درج کرالیا

Jan 17, 2025

 گوجرخان(نامہ نگار)میٹرو سٹی گوجرخان زمین کے تنازعہ میں راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت  کے باہر قتل ہونے والے راجہ دانیال کیانی کے ورثا نے تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں مقدمہ درج کرا دیا  مدعی مقدمہ راجہ ندیم اختر سکنہ مسہ کسوال نے پولیس کو بتایا کہ راجہ دانیال اقبال کی عبوری ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی تھی اور میں اپنے دیگر ساتھیوں عارف،عاصم کیانی، عاصم رشید عرف ٹوٹی اور خالد کے ہمراہ کورٹ کے باہر دانیال سے ملنے کے لیے کھڑے تھے جب دانیال باہر آیا اور ہم اس سے ملنے لگے تو ابراہیم ولد سفیر مسلح پسٹل سکنہ جیرو رتیال ہمراہ چار نامعلوم افراد آگیا اور للکارا کہ آج دانیال کو زندہ نہیں جانے دینا جس کے بعد اس نے سیدھے فائر کیے جو دانیال کو پیٹ میں لگے دانیال شدید مضروب ہوکر گر گیا ابراہیم نے دانیال کے گرنے کے بعد متعدد فائر دانیال پر کییجبکہ ابراہیم کے دیگر ساتھیوں نے بھی فائرنگ شروع کردی جس سے عاصم ٹوٹی کو ران میں گولی لگی اور وہ بھی مضروب ہو کر گر گیا اس کے بعد ابراہیم اور اس کے ساتھی گالیاں دیتے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے دانیال پر اس سے پہلے بھی  قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس کی ایف آئی آر تھانہ گوجرخان میں درج ہے مدعی راجہ ندیم  کے مطابق تنازعہ کی اصل وجہ میٹرو سٹی نے راجہ دانیال اور اس کے چچا کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے جس کے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں اسماعیل طارق  اور میٹرو سٹی کے مقرب عباسی نے عاصم رشید، خالد اور آکاش کے سامنے دانیال کو قتل کرنے کی سازش اور دھمکی دی تھی  آج اس دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیا۔راجہ ندیم نے بتایا کہ ہم شدید زخمی حالت میں دانیال اور عاصم کو ہسپتال لے کر گئے تاہم دانیال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس نے دہشت گردی ،قتل، اقدام قتل اور معاونت کی دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کیا ۔

مزیدخبریں