Waqt News
Wednesday | June 07, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر مقامات میں بارش کی پیشگوئی
  • فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد سے وابستہ ہوگئے
  • بھارتی ریاست منی پور میں فسادات، انٹرنیٹ بند، 1 بی ایس ایف اہلکار ہلاک، 2زخمی
  • سرکاری سکیم کے تحت 46 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے
  • ترین گروپ حتمی مرحلے میں داخل، اعلان جلد متوقع

منی بجٹ نافذ: آئی ایم ایف غالب، حکومت اور عوام مغلوب

Jan 17, 2022 6:19 AM, January 17, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
منی بجٹ نافذ: آئی ایم ایف غالب، حکومت اور عوام مغلوب

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے فنانس (ضمنی) بل 2022ء کی منظوری دینے کے بعد یہ بل ایکٹ بن گیا ہے۔ اس ایکٹ کی ایک مصدقہ نقل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کی جائے گی تاکہ اس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا سکے کہ اس کی طرف سے عائد کردہ شرط پر عمل درآمد ہوچکا ہے۔ عرفِ عام میں منی بجٹ کے نام سے جانے جانے والے اس ایکٹ کے تحت 343 ارب روپے کا بوجھ عوام کی جانب منتقل ہوگیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف اشیاء پر رعایتی جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح ختم کرنے اور معمول کا ریٹ نافذ کرنے اور ایکٹ کے تحت تمام اقدامات کے لیے ضروری نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔ یوں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط مان کر خود کو قرضے کی اگلی قسط کے لیے اہل تو ثابت کردیا ہے لیکن اس اہلیت کی قیمت اب عوام کو چکانا پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر مقامات میں بارش کی پیشگوئی

منی بجٹ کے نفاذ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ ملک کے اندر بننے والی تمام گاڑیاں مہنگی ہوگئی ہیں۔ علاوہ ازیں، اس سے ادویات اور پولٹری کی تمام پیکٹ بند مصنوعات، بچوں کا دودھ، درآمدی موبائل فون اور تمام بڑی بیکری آئٹمزکی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔ ڈیوٹی فری شاپس سے قواعد سے ہٹ کر نکالی جانے والی اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ پاکستان میں بنائی جانے والی مشینری، پلانٹس، آپریٹس، اپلائنسز، اکوپمنٹس، مکینیکل اور الیکٹریکل کنٹرول ٹرانسمیشن گیئر، مشینری کے پارٹس، قواعد سے ہٹ کر سیکشن13کے تحت ہونے والی برآمدات، ملکی مینو فیکچررزکو خام مال کی سپلائی اور شپنگ صنعت کو فراہم کیے جانے والے پرزوں وغیرہ پر چھوٹ ختم کر کے 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے تحت لیے جانے والے 343 ارب روپے میں سے 280 ارب روپے تو ریفنڈ ہو جائیں گے جبکہ صرف71 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد سے وابستہ ہوگئے

ایک طرف منی بجٹ کے نفاذ سے قیمتوں میں ہونے والا اضافہ عوامی مسائل بڑھانے کا باعث بنے گا تو دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے جس سے یقینا تمام اشیاء کی قیمتیں متاثر ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 0.1 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت147روپے 83 پیسے ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے بڑھائے گئے ہیں جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بالترتیب 144 روپے 62  پیسے اور 116روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 3.33 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 114.54روپے ہوگئی ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے اس اضافہ کو جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کرکے کچھ بوجھ حکومت برداشت کرے۔ جی ایس ٹی میں کی جانے والے اس کمی کے باعث حکومت کو 26 ارب روپے کا ریونیو نقصان ہوگا۔ 

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات، انٹرنیٹ بند، 1 بی ایس ایف اہلکار ہلاک، 2زخمی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں تین روپے اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ گیس و بجلی کے بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہِ راست عوام پر پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے عوام 27 فروری کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے، عوام کو ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھادے۔ ادھر، جمعیت علماء اسلام اور پاکستان جمہوری تحریک (پی ڈی ایم) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے منی بجٹ کو غریب عوام پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف 23 مارچ کو لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور 23مارچ کو بھی بھرپور مظاہرہ ہو گا۔ 

سرکاری سکیم کے تحت 46 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

2018ء کے انتخابات کے دوران عمران خان نے عوام سے بہت وعدے کیے تھے جن میں سرفہرست یہ تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پایا جائے گا اور ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل سے چھڑایا جائے گا۔ اسی مقصد کے لیے تحریک انصاف کی حکومت اب تک چار وزرائے خزانہ بدل چکی ہے لیکن صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خرابی کی طرف جارہی ہے۔ اندریں حالات، یہ بات نوشتۂ دیوار دکھائی دیتی ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر پائیں گے لیکن یہ بھی صاف نظر آرہا ہے کہ یہ حکومت جو گھمبیر مسائل پیدا کر کے جارہی ہے آنے والی کوئی بھی حکومت پانچ سال میں ان پر قابو پانے کے قابل نہیں ہوسکے گی۔

ترین گروپ حتمی مرحلے میں داخل، اعلان جلد متوقع

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ”آتی ہے اردو زباں آتے آتے“

    Jun 06, 2023
  • روٹی کی نئی قیمت مقرر

    Jun 05, 2023 | 19:22
  • آئین کی بالادستی کا"واہمہ"۔

    Jun 07, 2023
  • پنجاب میں سرکاری ملازمین کی مراعات میں بڑی کمی

    Jun 06, 2023 | 13:46
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر مقامات میں بارش کی پیشگوئی

    Jun 07, 2023 | 15:20
  • فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد سے ...

    Jun 07, 2023 | 15:02
  • بھارتی ریاست منی پور میں فسادات، انٹرنیٹ بند، 1 بی ایس ایف ...

    Jun 07, 2023 | 14:59
  • سرکاری سکیم کے تحت 46 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ ...

    Jun 07, 2023 | 14:52
  • ترین گروپ حتمی مرحلے میں داخل، اعلان جلد متوقع

    Jun 07, 2023 | 14:43
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آئین کی بالادستی کا"واہمہ"۔

    Jun 07, 2023
  • امپورٹڈ مدد، ناراض بلوچستان اور فوجی جوان!!!!

    Jun 07, 2023
  • اعتزاز احسن، گریٹ خان کی آخری اْمیّد

    Jun 07, 2023
  • ”آتی ہے اردو زباں آتے آتے“

    Jun 06, 2023
  • پھولن دیوی کی رہائی؟

    Jun 06, 2023
  • 1

    آئی ایم ایف سے جان چھڑا کر خود کفالت کی طرف آئیں

  • 2

    سیاسی ایشوز پر چیف جسٹس کے خوش آئند ریمارکس

  • 3

    انچاس ادویات کے زیادہ سے زیادہ نرخوں کی منظوری

  • 4

    شدید غذائی قلت کا خدشہ اور سیاسی عدم استحکام

  • 5

    پاک ایران بارٹر تجارت 

  • 1

    بدھ‘ 17 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 7 جون 2023ء

  • 2

     منگل ‘ 16 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 6 جون 2023ئ

  • 3

     پیر ‘ 15 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 5 جون 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ڈارصاحب!یقینی کامیابی آپکا مقدر بنے گی

    Jun 07, 2023
  • بند گلی سے نکلنے کا راستہ

    Jun 07, 2023
  • نماز عاشقاں

    Jun 07, 2023
  • آج ہمیں پھر ایک مجید نظامی کی ضرورت ہے

    Jun 07, 2023
  • مضبوط افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن

    Jun 07, 2023
  • جامعات کا کردار

    Jun 07, 2023
  • ،،،جناب عمران خان سے جناب عاصم منیر تک ،،،،

    Jun 07, 2023
  • پاکستان آئی ایم ایف کے شکنجے میں کیوں۔۔۔؟

    Jun 07, 2023
  • داستانِ میجر مسعود کیانی شہید

    Jun 07, 2023
  • قرانی بیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم

    Jun 07, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حقیقت دین اور اصلاح معاشرہ (1)

  • 2

     علم کی فضیلت

  • 3

    خواہشات نفس کی مذمت

  • 1

    پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    ڈھاکہ … 31 مارچ 1948ئ

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    جلسہ عام،لاہور30اکتوبر1947ء

  • 1

    بانگ ِ درا

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    ارمغانِ حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group