Waqt News
Thursday | May 26, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پنجاب کے تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
  • عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج
  • یسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر میں خود جاؤں گا۔آصف زرداری
  • جیک ڈورسی نے ٹوئٹر چھوڑ دیا
  • فرح خان کیس میں کیس میں اہم پیشرفت چار افراد طلب

منی بجٹ کی منظوری اور طویل مدتی بندوبست 

Jan 17, 2022 2:04 AM, January 17, 2022
  • نصرت جاوید
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
منی بجٹ کی منظوری اور طویل مدتی بندوبست 

گزشتہ دو دنوں سے کئی دوست اور شناسا دیانت دارانہ حیرت سے استفسار کئے جارہے ہیں کہ عمران حکومت نے جمعرات کے دن قومی اسمبلی کی ایک ہی نشست سے منی بجٹ کے علاوہ دیگر پندرہ قوانین بھی کیسے منظور کروالئے۔ وہ اس گماں میں مبتلا تھے کہ ’’ہمارے نمائندے‘‘ اذیت ناک مہنگائی کے رواں موسم میں شوکت ترین صاحب کو مزید 377ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کوبھی ایسی ’’خودمختاری‘‘ فراہم نہیں کی جائے گی جو اسے ہمارے ریاست سے بالاتر ’’ایسٹ انڈیا کمپنی‘‘بنادے گی۔جس کی امید نہیں تھی وہ مگر ہوچکا ہے۔ صبر سے اسے برداشت کرنا ہوگا۔

عمران خان کی حکومت کو مہلت

دوستوں اور شناسائوں کی گفتگو سنتے ہوئے نہایت احترام سے فقط یاددلاتا رہا کہ اس کالم میں ایک مرتبہ بھی میں نے یہ امید دلانے کی ہرگز کوشش نہیں کی کہ شوکت ترین صاحب کا تیار کردہ منی بجٹ قومی اسمبلی میں بیٹھے ہمارے مبینہ نمائندے جرأت وحقارت سے رد کردیں گے۔میں تو بلکہ التجا کرتا رہا کہ اراکین اسمبلی خواہ وہ حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہوں یا اپوزیشن کی نشستوں پر بنیادی طورپر ہماری اشرافیہ ہی کے نمائندے ہیں۔مہنگائی ان کا بنیادی مسئلہ نہیں۔یہ فقط میرے اور آپ جیسے محدود اور کم آمدنی والے پاکستانیوں ہی کی زندگی اجیرن بناتی ہے۔سیاسی اعتبار سے انگریزی محاورے کی ’’بگ پکچر‘‘ کو دیکھنا بھی لازمی تھا۔

ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج:حکومت نے فوج کی مدد مانگ لی

اقبالؔکے لب پہ جو تمنا دعا کی صورت آئی تھی اس میں ’’نیک جوراہ ہو‘‘پر چلنے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔ہماری ریاست کے دائمی اداروں نے بہت سوچ بچار کے بعد وہ راہ 2011ء میں دریافت کرلی تھی۔اس راہ کو میڈیا پر حاوی ذہن سازوں نے شدومد سے مزید اجاگر کیا۔طے یہ ہوا کہ اقتدار میں باریاں لینے والے موروثی سیاستدان ناقابل علاج حد تک نااہل اور بدعنوان ہیں۔ان سے نجات حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز کو کسی ایمان دار دیدہ ور کی قیادت میں آگے بڑھنا ہوگا۔عمران خان صاحب کی صورت ’’تھا جس کا انتظار‘‘ والے دیدہ ور بھی نمودار ہوگئے۔ اگست 2018ء میں بالآخر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوگئے۔ان کی قیادت میں بہت محنت سے تیار کئے بندوبست کو برقرار رہنا ہے۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے فقط خواہشات پر مبنی کہانیاں ہیں۔ ان کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔

تحریک انصاف کے خلاف مولانا فضل الرحمن کا بڑا بیان

حکومتی ترجمانوں کی فوج ظفر موج کی گفتگو کو اطمینان سے سنیں تو آپ کو خبر مل جائے گی کہ پاکستان اب غریب ملک نہیں رہا۔ گزشتہ برس ہمارے ہاں کئی فصلوں نے ریکارڈ بناتی پیداوار دی ہے۔ اس کی بدولت جو خوش حالی آئی اس کا ٹھوس اظہار نئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ریکارڈ بناتی تعداد سے ہورہا ہے۔مہنگے ریستورانوں میں بیٹھنے کی جگہ حاصل کرنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا ہوتا ہے۔مری جیسے مقامات پر برف باری کا آغاز ہو تو لاکھوں کی تعداد میں ہمارے لوگ گاڑیوں میں پورے خاندان کو لاد کر وہاں پہنچنے کو بے چین ہوجاتے ہیں۔خوش حال رعایا سے دنیا کی ہر ریاست زیادہ سے زیادہ ٹیکس بھی وصول کرنا چاہتی ہے تانکہ انہیں غیر ملکی اور ملکی دشمنوں سے بچاسکے۔ان کے لئے صحت عامہ اور تعلیم کے نظام کو مؤثر تر بنائے۔

عمران خان اسلام آباد چوک پہنچ گئے

رعایا سے اس کی بساط کے مطابق ٹیکس جمع کرنے کی حقیقت اگرچہ ہم از خود دریافت نہ کر پائے۔عالمی معیشت کے نگہبان ادارے -آئی ایم ایف- میں بیٹھے نابغوں نے ہمیں اسے تسلیم کرنے کو مجبور کیا۔2019ء سے ہم نے مذکورہ ادارے کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کررکھا ہے۔اس کی بدولت مختلف اقساط میں ہمیں ستمبر2022ء تک چھ ارب ڈالر ملنا ہیں۔اس رقم کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے منی بجٹ کے ذریعے مزید ٹیکس جمع کرنا اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خودمختاری فراہم کرنا لازمی تھا۔ 

عمران حکومت اگر یہ وعدے ایفا نہ کرپاتی تو حکومت نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان عالمی اداروں کے روبرو اپنی ساکھ کھودیتی۔اسے اپنے خرچے کے لئے کھلے بازار سے قرض لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا۔ اس تناظر میں جس نوعیت کی دشواریاں سامنے آسکتی ہیں ان کا بخوبی اندازہ ان شرائط کو بغور دیکھنے کے بعد لگایا جاسکتا ہے جو ہمارے برادر ملک سعودی عرب نے حال ہی ہمیں کچھ رقم فراہم کرتے ہوئے لگائی ہیں۔ مذکورہ بالا تناظر میں ہماری ریاست کے دائمی اداروں کے لئے لازمی تھا کہ وہ عمران حکومت کو منی بجٹ منظور کروانے میں دل وجان سے معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے اپنا فرض بخیروخوبی نبھایا۔ فون کھڑکے۔بندے پورے ہوگئے اور جمعرات کے دن ایک ہی نشست میں وہ تمام قوانین منظور کروالئے گئے جو پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے ضروری تصور کئے گئے تھے۔

زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی سرینڈر کریں گے :مشعال ملک

دوستوں اور شناسائوں کی حیرت کا اصل سبب درحقیقت وہ گماں ہے جو ہمارے کئی معتبر تصور ہوتے ذہن ساز اپنے یوٹیوب چینلوں ،ٹی وی پروگراموں اور کالموں کے ذریعے گزشتہ کئی ہفتوں سے پھیلارہے تھے۔گزشتہ برس کے اکتوبر کا آغاز ہوتے ہی ایک اہم ریاستی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کا سوال کھڑا ہوا۔وزیر اعظم صاحب اس ضمن میں کچھ اڑی دکھاتے محسوس ہوئے۔ ذہن سازوں نے اس کی وجہ سے ’’ایک پیج پھٹ جانے‘‘ کی نوید سنانا شروع کردی۔ اس کی بنیاد پر یہ بھی فرض کرلیا گیا کہ ’’سرپرستی‘‘ سے محروم ہوئی عمران حکومت اپنے تئیں منی بجٹ منظور نہیں کرواپائے گی۔ اِن ہائوس تبدیلی کی باتیں بھی اسی گماں کی بنیاد پر پھیلائی گئیں۔

راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے مگر ایک صاحب بصیرت ہیں۔ ’’نیک جوراہ ہے‘‘ 1980ء ہی کی دہائی سے دریافت کرچکے ہیں۔’’سرپرستی‘‘ سے محروم ہوجانے والی یاوہ گوئی سے بیزار ہوکرکیمروں کے روبرو آئے اور دھڑلے سے اصرار کیا کہ عمران حکومت کو ’’دستِ شفقت‘‘ابھی تک میسر ہے۔ اس امر پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہم جاہل رعایا کو یہ بھی سمجھانے کی کوشش کی کہ ادارے کم از کم 20سال تک پھیلے منصوبے سوچتے اور لاگو کرتے ہیں۔ اکتوبر2021ء سے دلشاد ہوئے ذہن سازوں نے مگر ان کی گفتگو کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ گزشتہ جمعرات کے دن راولپنڈی کی لال حویلی سے اٹھے صاحب بصیرت بالآخر درست ثابت ہوئے۔

جمعرات کے روز حکومت کو نصیب ہوئی کامرانی کے بعد وہ ایک بار پھر کیمروں کے روبرو آئے۔ نہایت حقارت سے انہوں نے متنبہ کردیا ہے کہ ’’چاروں شریف‘‘ جس دستِ شفقت کی تلاش میں ہیں وہ ان کا گلابھی دبوچ سکتا ہے۔ نواز شریف،شہباز شریف،حمزہ شریف اور مریم نواز صاحبہ کی سیاست میں اب گنجائش نہیں رہی۔ ’’دستِ شفقت‘‘ نے ان کے دعوے کی تردید کرنا مناسب تصور نہیں کیا۔خود کو لہٰذا طویل مدت کے لئے عمران خان کی قیادت میں قائم ہوئے بندوبست کے تحت رہنے کی تیاری کیجئے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نصرت جاوید

نصرت جاوید

نصرت جاوید

مشہور ٖخبریں
  •  موجودہ حالات بھی ’’ کاکڑفارمولا‘‘ کے متقاضی ہیں؟

    May 26, 2022
  • سیاست کابنیادی ہتھیار ریاستی قوت نہیں، دلیل

    May 25, 2022
  • سعودی عرب کا تین ارب ڈالرز کی واپسی کے بارے اہم اعلان

    May 24, 2022 | 23:02
  • الیکشن ترامیمی بل پر حکومت کا بڑا فیصلہ

    May 25, 2022 | 00:10
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پنجاب کے تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    May 26, 2022 | 20:12
  • عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج

    May 26, 2022 | 19:55
  • یسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر میں ...

    May 26, 2022 | 19:51
  • جیک ڈورسی نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    May 26, 2022 | 19:46
  • فرح خان کیس میں کیس میں اہم پیشرفت چار افراد طلب

    May 26, 2022 | 19:12
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • کھیلو شان سے، فٹبال والے لاعلم یا لاتعلق اور احسن ...

    May 26, 2022
  •  ذرا سی اچھی خبر 

    May 26, 2022
  • زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا،سزا دو!!!

    May 26, 2022
  •  تحریک انصاف کا آزادی مارچ ارکان کے درمیان ...

    May 26, 2022
  • آزادی مارچ ارکان کے درمیان زیربحث رہا

    May 26, 2022
  • 1

    آزادی مارچ میں رکاوٹیں، جلسے کے لیے سپریم کورٹ کا حکم

  • 2

    حریت لیڈر یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا 

  • 3

    سیاسی استحکام کی متقاضی سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی رپورٹ

  • 4

    یٰسین ملک کے خلاف جعلی مقدمہ  عالمی ادارے فوری نوٹس لیں 

  • 5

    ملک کو خانہ جنگی سے بچانا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے

  • 1

    جمعرات ، 24 شوال 1443ھ‘ 26 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ،    23 شوال 1443ھ‘ 25  مئی 2022ء 

  • 3

    منگل ، 22 شوال 1443ھ‘ 24 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سیاست بمقابلہ صحافت

    May 26, 2022
  • جارج بش کا ’اعترافِ جرم‘ اور حاضرین کے بے رحم ...

    May 26, 2022
  • مخلوط حکومت مدت پوری کر پائے گی؟

    May 26, 2022
  • ملکی سلامتی کے ادارے ملک بچائیں

    May 26, 2022
  • بلوچستان کیلئے خادم ِ پاکستان کاترقیاتی پیکیج

    May 26, 2022
  • بیمار پرسی کا اجر عظیم 

    May 26, 2022
  • مکتوب نگاری اردو ادب کی اہم صنف

    May 26, 2022
  •     خونیں مارچ کو روکنے کا دانشمندانہ فیصلہ 

    May 26, 2022
  • لمبی اننگز کا کھلاڑی

    May 26, 2022
  •  گیانواپی مسجد : بھارتی حکومت کی تنگ نظری

    May 26, 2022
  • 1

     علم دوستی :پرائیویٹ پوسٹ گریجویٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے

  • 2

      یاد رفتگاں …شیخ الاسلام علامہ حکیم حمید حیات خان 

  • 3

    آرزو

  • 4

    شہدائے پولیس کے نام

  • 5

    یادرفتگاں … لاوہ کے الحاج ملک نور خان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    بیٹیوں کی تربیت کا صلہ

  • 2

    یتیموں کی کفالت اور تربیت

  • 3

    یتیم سے شفقت

  • 1

    انتقام اور قانون

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    میرا ایمان

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group