حافظ آباد:بجلی چوری کے الزام میں 2صارفین کیخلاف مقد مے
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں گیپکو کے افسران کی جانب سے بجلی چوری کے الزام میں 2صارفین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروادیئے گئے ۔گیپکو ٹیم نے محلہ بہاولپور ہ میں چیکنگ کے دوران دیکھا کہ نصر اقبال ولد عنایت اﷲسکنہ بہاولپورہ مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہا تھا جس پر ایس۔ڈی۔او گیپکو نمبر3 حمزہ ایوب نے صارف کے خلاف تھانہ سٹی میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروادیا۔دوسری جانب گیپکو ٹیم نے گلی تھانہ سٹی والی میں دوران چیکنگ توقیر حسین کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑ کر اسکے خلاف بھی ایس۔ڈی۔او گپکو سب ڈویژن نمبر4کی مدعیت میں مقدمہ درج کروادیا۔