حافظ آباد:پولیس کا چھاپہ ایک شخص گرفتار‘شراب برآمد
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پولیس نے مسجد پیر سید شبیر شاہ ؒ والی کے قریب چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتارکرکے اسے شراب برآمد کرلی ۔ محلہ بہاولپورہ کا رہائشی عبدالرزاق ولد محمد یوسف رحمانی شاپر میں دیسی شراب لیجارہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے تین لٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔