حافظ آباد: میونسپل کارپوریشن کی غفلت ‘گلی ‘محلے گندے جوہڑ میں تبدیل
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد شہر میونسپل کارپوریشن کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث دن بدن گندے جوہڑ میں تبدیل ہونا شروع ۔شہر کے اکثر گلی محلوںمیںجگہ جگہ گندا پانی کھڑا دیکھائی دیتا ہے جبکہ اکثر علاقوںمیں گٹروںکے ابلنے اور نالوںکی بندش نے شہریوںکو جینا محال کررکھا ہے۔ علاوہ ازیں کئی کی علاقوںمیں کوڑے کرکٹ اور گندگی و غلاظت کے جگہ جگہ لگے ڈھیر موذی امراض کے پھوٹنے کا باعث بن رہے ہیں لیکن اسکے باوجود میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ ڈھٹائی کے ساتھ اپنی مار دھاڑ میں مصروف ہے۔ اور عوامسے کروڑوں روپے ٹیکسجمع کرنے والی میونسپل کارپویشن اب شہریوں کے لئے ایک سفید ہاتھی بنتی جارہی ہے۔شہریوںنے وزیر اعلی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر کو جوہڑ میںتبدیل ہونے سے بچایا جائے اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔