پنگریو میں اشتہاری سمیت3 ملزمان گرفتار
پنگریو( نامہ نگار) پنگریو اوردیگر تھانوں کی پولیس نے کچی شراب کی بھٹی سمیت دیگر مقامات پر کاروائیاں کر کے ایک اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر غلام قادر سرکی نے خفیہ اطلاع ملنے پر علی نواز لغاری کی کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 150 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے بٹھی مالک علی نواز لغاری کو گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر محمد نواز نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ رہزنی کے مقدمے میں مطلوب ملزم سلیمان کپری کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول، 3 عدد کارتوس اور چھینی گئی نقدی 6000 روپے اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ ملزم نے 27 دسمبر 2020 کو تھانہ ٹنڈو غلام علی کی حدود سے بسکٹ فروخت کرنے والے تاجر بلاول پنھور سے 6000 روپے نقدی اور موبائل فون چھینا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ ٹنڈو غلام علی پر درج ہے۔