قوم پرست کارکنان محب وطن ہوگئے
پڈعیدن (نامہ نگار )قومپرست جماعت جسقم یونٹ مچر نوشہروفیروزکے صدرعبدالخالق وسطڑو سمیت 21 سرگرم کارکنان نے جسقم اور جسمم کو چھوڑنے کا اعلان کردیا کارکنان نے پاکستانی پرچم لہراکر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دورانِ تعلیم ہماراتعلق قومپرست جماعت سے جڑگیا اور ابتدائی طور پر ہمیں اور ہمارے ساتھیوں کو اپنے حقوق کی جنگ پر متحرک کیاگیا اور آہستہ آہستہ یہ مطالبہ ملک دشمن کاروائیوں کی صورت اختیار کرگیا۔ اور آج ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ ہم اپنے ہی پیارے وطن کے خلاف نعرے لگاتے اور ریلیاں نکالتے رہے۔ جس وطن نے ہمیں عزت دی پہچان دی ہم اسی کے خلاف بات کرتے رہے وطن کی محبت کے احساس کے ساتھ آج ہم جسقم اور جسمم جیسی تنظیموں سے اپنا تعلق توڑکر اپنے پیارے وطن پاکستان کی عزت اور وقار بلند سے بلند کرنے کا عزم کرتے ہیں