فیول ا سمگلنگ

حکومت کی طرف سے فیول کی ا سمگلنگ کے خلاف اٹھائے گئے حالیہ اقدامات بہت زیادہ قابل تعریف ہیں ۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فیول کی اسمگلنگ کے باعث کمپنیوں اور قومی اداروں کو منافع اور ٹیکسوں کی مد میں ہونے بہت زیادہ مالی نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں ۔ایک شہری ہونے کے ناطے میں نے ملک کی شاہراہوں پر ایسے ان گنت غیر قانونی فیول ا سٹیشنز دیکھے ہیں۔حکام فیول اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے غیر قانونی فیول کی سپلائی اور فروخت کے تمام ذرائع ختم کرنے کیلئے بجا طور پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ لیکن میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ حکام کی طر ف سے جو ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں وہ قابل اعتراض ہیں۔ میرا ایک دوست جو ایک آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ایک قانونی فیولنگ اسٹیشن کا مالک ہے اور شوائد پیش کرنے کے باوجود کہ اس کا کاروبار قانون کے دائرے میں ہے اس کے فیول اسٹیشن کوسیل کر دیاگیا۔ انہوں نے پہلے اس کا فیول اسٹیشن سیل کیا بعد میں اس سے پوچھ گچھ کی ۔ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ حکام نے ایسا کیوں کیا؟۔ یہ اس کی آمدنی کا واحدذریعے تھا جس کو سیل کرنے سے میرے دوست کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ چونکہ یہ ایک معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی کی فرنچائز ہے اس لئے نقصانات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔میں متعلقہ حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں اور اسمگل شدہ فیول کے خلاف کئے جانے والے کریک ڈائون کے دوران اپنے طریقہ کار پر ازسر نو غور کریں۔(کاشف خان۔کراچی)