افغان امن عمل

ایسے وقت میں جب جبکہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے دوسرے باضابطہ دور کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے فریقین کے درمیان ابتدائی امور طے کیئے جا رہے ہیں واضح رہے کہ پاکستان پرامن افغانستان کا حامی ہے بین الا فغان مذاکرات 19 برس سے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں افغان امن عمل کے ضمن میں موجودہ وقت قیام امن کا نادر موقع ہے اس سلسلے میں خطے میں تجارت کی راہیں کھلیں گی افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ اگر افغانستان میں امن کا قیام ہوگا تو پاکستان میں بھی امن و امان کی صورتحال رہے گی جبکہ بین الا فغان مذاکرات میں طے فیصلوں کا پاکستان کی جانب سے خیر مقدم کیا جائے گا اس سلسلے میں تجارتی معاشی اور عوامی سطح پر تعلقات اہم امور ہیں اس ضمن میں افغان عمل کے حوالے سے یہ امر واضح ہے کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں اس سلسلے میں پانچ برسوں میں 40 ہزار افراد افغانستان میں دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں پرامن افغانستان خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی ضروری ہے پاکستان چاہتا ہے کہ تجارت کی نئی راہیں کھلیں مسئلے کے حل کے لئے اتحاد اہم امر ہے اس ضمن میں تمام فریقین مل کر کام کریں افغان امن عمل کے حوالے سے افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت امن کا دشمن ہے افغان صورتحال خراب کرنے کے درپے ہے مودی سرکار کی پوری کوشش یہی ہے کہ جو کام پاکستان کے مفاد میں ہو ناکام ہو جائے پاکستان کے حوالے سے بھارتی منصوبوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے آگے رکھے ہیں افغانستان میں بدامنی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے خطے میں کسی دوسرے ملک نے اتنا نقصان نہیں اٹھایا امریکہ اور طالبان میں مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے اس حوالے سے اگر پاکستان چاہتا تو شرائط عائد کر سکتا تھا تاہم پاکستان ہر صورت پرامن افغانستان کا حامی ہے افغان سرزمین پر دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے اور امن کا قیام چاہتا ہے واضح رہے کہ افغانستان میں بھارتی کردار عالمی امن کے لیے خطرہ ہے بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ میں خود رکاوٹ بن گیا جس کے نتیجے میں مسئلہ بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا افغانستان کے حوالے سے پاکستانی کردار کی تعریف امریکہ سمیت پوری دنیا کرتی ہے اس سلسلے میں بھارت پاکستان کی کامیابی پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے چند افغان عناصر کا سہارا لے کر خونریزی جاری رکھنا چاہتا ہے بھارت کو چونکہ امن پسند نہیں یہی وجہ ہے کہ ہتھیاروں کی خریداری میں بھرپور دلچسپی لی دہشتگردی کا دھندا جاری رکھنے کے لیے بھارت ہر طرح کے حربے استعمال کرتا ہے افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی کاوشوں کی قدر کرے جس طرح کہ پوری دنیا امن کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے واضح رہے کہ مذاکرات بہترین عمل ہے مذاکرات کے ذریعے ہی خطے میں امن و استحکام لایا جاسکتا ہے اس وقت دنیا کی دو بڑی طاقتیں بھارت اور امریکہ ایٹمی سپر پاور ہونے کے باوجود بحران کا شکار ہیں بھارت خود بحران کا شکار ہونے کے باوجود امن وسلامتی کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کے بجائے
خطے کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ایسے وقت میں جب ہمسایہ ملک میں پائیدار امن کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب سے اس امر کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ افغان امن عمل کے ضمن میں پاکستان افغانستان سے مزید کس طرح تعاون کر سکتا ہے اس حوالے سے پاکستان کا موقف ہے کہ امن کے قیام کا واحد راستہ مذاکرات ہیں مقام شکر ہے کہ پاکستان کی امن کے قیام کے حوالے سے کوشش رنگ لائیں قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا معاہدہ ان کوششوں کا واضح ثبوت ہے اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ افغان صدر کی جانب سے بھی پاکستان کی سہولت کاری کی تعریف کی گئی ہے بھارت نے اس ضمن میں دہشت گردی کے حوالے سے سہولت کاری کی ہے تاکہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جاسکے جب کہ امن کی کوششوں کی کامیابی کو بین الافغان مذاکرات کے زمن میں دیکھا اور سمجھا جا سکتا ہے پاکستان کا اس سلسلے میں یہی موقف رہا ہے کہ مل جل کر کام کیا جائے جبکہ ثقافتی طور پر بھی کام کے دیرپا امن واستحکام قائم کیا جا سکتا ہے افغان ہزارہ کمیونٹی کے دورہ اسلام آباد کے ضمن میں اس امر کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے کہ اس دورے سے ہزارہ برادری و طالبان کو قریب لانے کی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قیام امن کا یہ نادر موقع ضائع نہ جائے مخالف عناصر کی یہ بھرپور کوشش رہے گی آتش و آہن کی صورتحال سے دوچار ملک افغانستان کے لیے قیام امن کے حوالے سے ایسا نادر تاریخی موقع ہے جس سے پوری طرح فائدہ اٹھانا چاہیئے۔