جناب وزیر اعظم : اک نظر ادھر بھی
مکر می، امتیازی سلوک، طاقت کا زعم اور دھمکیوں کا سلسلہ دراز ہو تو زندگی بھاری پتھروں سے مسائل و مشکلات کی دلدل میں گھر جاتی ہے۔ ان دنوں خواجہ سرا کمیونٹی بہت زیادہ بے کلی کا شکار ہے، اعلیٰ سطح سے اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو زندگی تہہ در تہہ قہر زدہ ہو جائے گی۔ ہم وزیر اعظم عمران خان اور وفا قی وزیر انسا نی حقوق ڈ اکٹر شر یں مزاری سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ خو اجہ سرائو ں کو با اثرلو گو ں کی طر ف سے ملنے والی دھمکیو ں کا فی الفور نو ٹس لیا جائے،ہمیں با اثر لوگ مختلف انداز میں د با نے کی کو شش کر تے ہیں کبھی قتل کی دھمکیا ں دی جا تی ہیں تو کبھی بغیر کسی قصور کے ہمیں اپنے گھروں سے اُ ٹھا یا جا تا ، تشد د کے بعدانتہا ئی برا سلو ک کیا جا تا ہے۔آ خر ہم بھی مسلمان اور پا کستانی ہیں ،پا کستان کا آ ئین جہا ں دو سر ے لو گوں کو حقوق اور تحفظ دیتا ہے وہا ں خو اجہ سرائو ں کو بھی مکمل حقو ق اور ہر طر ح کی مکمل آزادی اور تحفظ بھی دیتا ہے مگر افسوس ہمارے سا تھ حقارت کا سلوک کیا ہم وزیر اعظم، وفا قی وزیر انسا نی حقوق ڈ اکٹر شر یں مزاری، چیف جسٹس آ ف پا کستان سے در د مندا نہ در خواست کر تے ہیں کی ہمارے حقوق کا خیا ل ر کھا جا ئے
( میڈ م صبا ء گل صدر سفر آرگنائزیشن،خو اجہ سرائ(0345-2072407