وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے التجا

مکرمی! مجھے 50سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا ہم چک شہزاد اسلام آبادکے رہائشی متاثرین ہیں۔ہماری زمین اور مکان جب سی ڈی اے نے لئے تھے اس وقت 5فارم بھی ساتھ دئیے تھے کہ یہ پر کر کے دیں آپ کو پانچ گھر بنا کر آسان قسطوں پر دیں گے ،ہم نے فارم پر کر 19-10-1968 کو جمع کروا دئیے جو سی ڈی اے نے وصول کئے اور رسیدیں دی تھیں ،ایک لاکھ روپے نذرانہ نہ دینے پر مجھے 1969 میں نابالغ قرار دے کر ذلیل کیا گیا جو سلسلہ آج تک جاری ہے ۔44سال بعد سپریم کورٹ کے حکم پر پلاٹ نمبر 353الاٹ کیا گیا جبکہ میری والدہ ،بھائی محمد اشرف محمد پرویز اور محمد شبیر کو ابھی تک پلاٹ نہیں ملے ۔میں نے وزیر اعظم شکایت سیل اور اس کے بعد وزیر داخلہ کو بھی درخواستیں دی ہیں جس کا ابھی سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو جواب دیا ہے ۔میں نے 52 سال پہلے کی 19-10-1968میں سی ڈی اے کو 5درخواستیں دی تھیں ۔پر یہ امر قابل توجہ ہے کہ ہم نے 19-10-1968 کو اندر میعاد 5درخواستیں دی تھیں ان میں شفاعت علی کو پلاٹ نمبر 353 الاٹ ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ درخواست اندر میعاد دائر کی گئی تھیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے درخواست ہے کہ انکوائری کرائی جائے اور میری والدہ اور بھائیوں کو انصاف دلایا جائے ۔
شفاعت علی ،شہزاد ٹائون اسلام آباد 0304-5162423