پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا جو پندرہ دن میں دوسرا اضافہ ہے۔ جس کے بعد پٹرول 3 روپے 20 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 95 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 42 پیسے لٹر بڑھنے کے سے پٹرول کے نرخ 109.20 روپے فی لٹر اور اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ113.19، لائٹ ڈیزل 76.23 تک پہنچ گئے جبکہ مٹی کا تیل 76.65 روپے فی لٹر ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان میں اصل جدوجہد جمہوریت کی ہے جبکہ جمہوریت سے عوام اپنے غربت‘ مہنگائی‘ بے روزگاری کے مسائل کے فوری حل کی توقع باندھے بیٹھے ہیں۔ اسکے برعکس جمہوریت کی عملداری میں عوام پر آئے روز مہنگائی اور بے روزگاری کے ہتھوڑے برسائے جا رہے ہیں۔ جمہوریت اسی صورت مضبوط و مستحکم اور کامیاب ہوگی جب ’’جمہور‘‘ کو بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی اور ضروریات زندگی باآسانی دستیاب ہوں گی اور یہ تب ہی ممکن ہے جب پٹرولیم مصنوعات سستی ہوں کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے صرف ٹرانسپورٹ ہی نہیں، ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے اس لئے وزیراعظم اس کا فوری نوٹس لیں اور پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ روکیں تاکہ عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔